ڈیبیو کیلئے بھی اتنی محنت نہیں کی جتنی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کی تھی: آصف علی
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈربیٹر آصف علی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے جانے سے قبل ذہن بنا لیا تھا کہ یہ آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے، جو کچھ مستقبل ہوگا اس ٹورنامنٹ پر ہی منحصر ہوگا اس لیے دبئی میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے بہت محنت کی تھی جس کا صلہ بھی ملا۔ایک انٹرویو میں 30 سالہ کرکٹر نے کہا کہ ان کے کیرئیر میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ایسے میں ٹیم مینجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا اور کہا کہ خود پر بھروسہ رکھیں جس سے کافی حوصلہ ملا۔