فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پنجاب صاف پانی کمپنی کے اکاﺅنٹ کومنجمد کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی ریکوری کر لی
لاہور( کامرس رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پنجاب صاف پانی کمپنی کے اکاﺅنٹ کومنجمد کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی ریکوری کر لی۔ ایف بی آرکے مطابق کمپنی کے ذمہ 2016کے 17کروڑ70لاکھ روپے واجب دالاا ہیں۔ کمپنی کو متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے لیکن ادائیگی نہ کی گئی۔ ایف بی آر کی ٹیم نے گزشتہ روز ایجرٹن روڈ پر واقع بینک میں کمپنی کا اکاﺅنٹ منجمد کر کے ایک کروڑ10لاکھ روپے کی ریکور ی کر لی۔