سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشنز کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔ سینیٹ الیکشن کیس میں سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے، جس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ہے۔حکومت سندھ کا موقف ہے کہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا لہذا سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پررائے دینے سے انکار کرے۔سندھ حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات پر آئینی آ رٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024