چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ نے 1لاکھ20ہزار سے زائد 5جی بیس اسٹیشنز تعمیر کئے ہیں، اور بڑے معاشی مرکز کے طور پر مشہور دریائے پرل ڈیلٹا خطے کے شہری علاقوں میں بنیادی طور پر 5جی نیٹ ورک کی کوریج کا آغاز ہو گیا ہے۔13ویں گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کے جاری چوتھے اجلاس میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گوانگ ڈونگ 2022کے اختتام تک 5جی کے 2لاکھ20ہزار بیس اسٹیشنز تعمیر کرے گا، جبکہ صوبہ میں 5جی صارفین کی تعداد 6کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے۔چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنیاں ہواوے اور زیڈ ٹی ای اس صوبہ میں قائم ہیں جو کہ گوانگ ڈونگ کو 5جی صنعت کی ترقی میں مدد فراہم کررہی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024