امریکہ کا نوول کرونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ پرسفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر جوبائیڈن پیر کے روز جنوبی افریقہ سے سفر کرنے والے زیادہ تر غیر امریکی شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کردیں گے۔پا کستانی وقت کے مطابق پیر کے روز متعدد ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بائیڈن یورپ کے شنجن علاقوں، برطانیہ، آئرلینڈ اور برازیل کے سفر پر پابندی کو بھی بحال کریں گے، جسے ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ نے 26 جنوری سے واپس لینے کا منصوبہ بنایا تھا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ابھی تک جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ شناخت کی جانے والی نوول کرونا وائرس کی مختلف اقسام کا سراغ نہیں مل سکا ہے، تاہم متعدد ریاستوں نے برطانیہ میں دریافت کردہ مختلف قسم کا پتہ لگایا ہے۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹم سائنس و انجینئرنگ کے مطابق امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے کیسزکی مجموعی تعداد اتوار کے روز 2 کروڑ50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔