کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منائیںگے جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پربھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے ۔یہ دن منانے کا مقصد غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اور مسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے ۔بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عوام پرزوردیا ہے کہ وہ کل بھارت کے غیرقانونی تسلط اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجاً مکمل ہڑتال کریں ۔آزاد جموں وکشمیر کے تمام دس اضلاع میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے کل احتجاجی ریلیاں نکالی جائیںگی اور مظاہرے کئے جائیںگے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024