ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرامین جاری کردیے جس کے تحت وزارت آباد کاری کو بلدیات میں ضم کردیا گیا اور مرکزی بینک کے نئے گورنر کی تقرری بھی ہوئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے مطابق وزارت آباد کاری کو بلدیات میں ضم کرکے نئی وزارت کا نام وزارت بلدیات ودیہی امور وآباد کاری رکھ دیا گیا۔ کابینہ کے ماتحت ماہرین کا شعبہ متعلقہ اداروں کے اشتراک سے فرامین کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کریں گے۔ وزارت میں بجٹ کے معاملات، اسامیوں، اثاثوں، ملازمین، منتقلی اور نشاندہی سمیت دیگر امور کو شاہی فرمان کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔ شاہی فرمان پر عمل درآمد کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024