متحدہ عرب امارت کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات میں شہریت اور اقامہ کے ضوابط میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹ کیا ہے کہ امارات میں زیر تعلیم غیرملکی طلبہ مالی وسائل مہیا ہونے پر اپنے اہل خانہ کو ویزوں پر بلا سکتے ہیں۔ امارات میں رہائش اور شہریت کے ضوابط تبدیل کردیئے گئے ہیں۔شیخ محمد بن راشد نے اتوار کوابوظبی میں 2021 کے دوران کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امارات 77 سے زیادہ جامعات کے باعث علاقائی تعلیمی مرکز بن گیا ہے۔ یہاں ہر سال دسیوں ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کی نئی ابلاغی حکمت عملی منظور کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38