خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےڈاکٹر احمد بن عبدالکریم الخلیفی کو سعودی مرکزی بینک کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش کرکے ڈاکٹر فہد المبارک کو سعودی سینٹرل بینک کا گورنر بدرجہ وزیر تعینات کیا ہے۔شاہی فرمان کے ذریعے ڈاکٹر احمد الخلیفی کو ایوان شاہی کا مشیر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ بنایا گیا ہے۔شاہ سلمان نے ماجد بن عبداللہ بن احمد الحقیل کو وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور مقرر کیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024