سابق امریکی صدر ٹرمپ کی بھتیجی نے اپنا خاندانی نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میری ٹرمپ نے ملک کے سابق صدر اور اپنے چچا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفی نتائج کے سد باب کے لئے اپنا خاندانی نام بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے ٹیلیگراف سے انٹرویو میں کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو میں اپناخاندانی نام بدل دوں گی۔میری ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چچا ٹرمپ سے تعلقات کی وجہ سے ان پر مرتب ہونے والے اثرات کے مد نظر انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے انہوں نے ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے چچا ٹرمپ کو بزدل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ کانگریس پر حملے کے وقت ان کے چچا خوشی سے جھوم رہے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38