وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ استعفے نہ لانگ مارچ سب پرانی تنخواہ پر کام کرینگے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے ،اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔ بلاول کی عدم اعتماد کی بات اور ناکامی، استعفے نہ لانگ مارچ سب پرانی تنخواہ پر کام کرینگے،3سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا، آپ بہت پیچھے رہ گئے، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، کاروبار پر توجہ دیں۔
ہر تین ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہابزنس پر توجہ دیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 25, 2021