خیبر پی کے اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی
سوات، مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 105 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد،گلیات، کاغان ویلی، وادی نیلم، جہلم ویلی، راولا کوٹ اور باغ ویلی کے علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔