Waqt News
Monday | March 08, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں گے: حمزہ شہباز
  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا
  •  سعودی عرب ، سال میں ایک لاکھ خواتین کی کاروبار کیلئے رجسٹریشن
  • چوہدری برادران نے بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی

بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

Jan 25, 2021 9:01 AM, January 25, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

جوبائیڈن انتظامیہ نے طالبان‘ امریکہ امن معاہدے کا جائزہ لینے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ کے قومی سلامتی مشیر نے افغان حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے افغان ہم منصب حمداللہ محب سے فون پررابطہ کیا ہے۔ گفتگو میں مشیرقومی سلامتی وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کیساتھ امن معاہدے پر نظرثانی کریگی، جائزہ لیا جائیگا کہ طالبان کے مسلح گروپ سے تعلقات ختم ہوئے ہیں یا نہیں ہوئے۔ جیک سیلوان نے اپنے افغان ہم منصب پر یہ بھی واضح کیا کہ اس بات کا جامع تجزیہ ضروری ہے کہ سابق امریکی حکومت اور طالبان کے مابین طے پانے والی اس ڈیل کی نکات کیا ہیں اور ان پر عمل درآمد کس طرح ہو سکتا ہے۔ اس معاہدے کے بعد طالبان تشدد میں کتنی کمی لائے ہیں، اس گروہ نے دیگر انتہا پسند گروپوں سے اپنے رابطے کس حد تک ختم کیے ہیں اور اس نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی خاطر کیا اقدامات کئے ہیں۔ سیلوان کے مطابق ڈیل کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ طالبان اس ڈیل کے تحت طے پائے جانے والے سبھی نکات کا احترام کریں۔ وہ افغانستان میں 20 سالوں سے جاری جنگ کو ہمیشہ کیلئے ختم کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کی وطن واپسی چاہتے ہیں۔

عمران نے حفیظ شیخ کی شکست کا بدلہ اعتماد کے ووٹ سے لیا

امریکہ افغان طالبان امن معاہدہ گزشتہ سال ہوا تھا، امن معاہدے کے تحت مئی 2021  تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالا جانا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس ماہ کی پندرہ تاریخ کو ا فغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد ڈھائی ہزارکر دی تھی۔اس معاہدے کے تحت افغانستان میں امن کی بحالی کا امکان پیدا ہوا تھا۔ بلاشبہ خطے کا امن افغان امن سے وابستہ ہے۔ کچھ قوتوں نے افغانستان کے امن کو برباد کرکے رکھ دیا۔ امریکہ نے بندوق کے زور پر افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان کو بھی اس حوالے سے افغانستان کے اندر کردار ادا کرنے پر مجبور کیا مگر پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دینے سے معذرت کی تو تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی جو بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کے باعث پہلے سے موجود تھی۔ پاکستان نے امریکہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ امن طاقت کے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہی بحال ہو سکتا ہے۔ یہ بات ٹرمپ انتظامیہ کی سمجھ میں آگئی۔ طالبان کو بھی پاکستان نے مذاکرات پر آمادہ کیا۔ پاکستان کی کوششوں سے قطر میں امریکہ طالبان براہ راست مذاکرات ہوئے جن کے نتیجے میں29 فروری کو گزشتہ سال امن معاہدہ طے پا گیا۔ جس کے تحت طالبان کے قومی دھارے میں آنے کی امید پیدا ہوئی۔ افغانستان میں امن بحال ہوتا ہوا نظر آنے لگا۔ اس امن معاہدے کے تحت طالبان اور افغان انتظامیہ کو جنگ بندی کا پابند کیاگیا تھا۔ اگلے دس روز میں فریقین کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہونا تھا اور 20 مارچ کو انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہونا طے پایا تھا۔ 

کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک غریب ہوتا گیا: صدرعارف علوی

بھارت افغانستان کے مخدوش حالات کا فائدہ اٹھا کر افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کرتا رہا اور بدستور کر رہا ہے۔ پاکستان نے ایسی مداخلت روکنے کیلئے بارڈر مینجمنٹ  شروع کی تو بھارت کے برگشتہ کرنے پر افغان حکومت نے اسکی سخت مخالفت کی۔ یہ حکومت پاکستان سے افغانستان میں دہشت گردوں کے داخلے کے الزامات لگاتی رہی ہے۔ باڑ لگنے سے افغانستان میں مبینہ دہشت گردوں کا داخلہ ناممکن ہو جاتا۔ پاکستان سے افغانستان میں دہشت گردوں کے داخلے کا الزام افغان حکومت کے رویے سے جھوٹا ثابت ہوگیا۔ بھارت کے پاکستان میں مداخلت کے راستے افغانستان میں امن کے قیام سے بھی مسدود ہو جاتے ہیں۔ امن معاہدے پر عمل سے طالبان قومی دھارے میں آتے ہیں تو وہ اقتدار میں بھی حصہ دار ہونگے۔ انتخابات کی صورت میں وہ افغانستان کی بڑی پارٹی کی صورت میں اقتدار میں آسکتے ہیں۔ 

اعتماد کا ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں‘ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے: سراج الحق 

اشرف غنی انتظامیہ انہی خدشات کے تحت پہلے امریکہ طالبان مذاکرات کی اور بعدازاں امن معاہدے کی شدید مخالفت کرتی رہی۔ مذاکرات کے دوران ایک موقع پر افغان قومی سلامتی کے مشیرحمداللہ محب امریکہ کے دورے پر تھے۔ انہوں نے زلمے خلیل زاد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مذاکراتی عمل میں ذاتی فائدہ ہے۔ وہ افغانستان میں عبوری حکومت لا کر وائسرائے بننا چاہتے ہیں۔ اس پر امریکہ کی طرف سے شدید ردعمل آیا اور افغان قومی سلامتی کے مشیر کو امریکہ سے نکل جانے کو کہا گیا۔ آج اسی صاحب سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان امن معاہدے پر نظرثانی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ کا امن معاہدے پر نظرثانی کا موقف امن معاہدے کی مخالفت کرنے والوں کیلئے اطمینان بخش ہوگا۔ بھارت اور افغان حکمران کا دل بلیوں اچھل رہا ہوگا جبکہ افغانستان میں امن کے خواہاں حلقوں کیلئے یہ بیان تشویش کا باعث ہے۔ 

شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ہورہی ہے‘ والد کا دعویٰ

طالبان نے معاہدے سے قبل اعتماد سازی کے طور پر حملے بند کردیئے تھے جبکہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کی شق کو افغانستان حکومت نے ایک ڈرامے سے سبوتاژ کرادیا۔ ایک تعزیزی اجلاس پر حملہ کرانے کا الزام طالبان پر لگا دیا۔ طالبان نے تردید کی تھی۔ اسکے بعد طالبان کیخلاف اپریشن شروع ہو گئے اور جواب میں طالبان بھی پہلی ڈگر پر آگئے۔ قیدیوں کی رہائی سے پہلے تو کابل نے انکار کردیا امریکہ کے دبائو پر رہائی کا سلسلہ شروع ہوا۔ انٹراافغان مذاکرات میں کابل کی عدم دلچسپی کے باعث خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہو سکی تاآنکہ امریکہ میں نئی حکومت آگئی جس کو افغان انتظامیہ گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کے مشیر وحید عمر کا کہنا ہے کہ طالبان نے ابھی تک اپنے حملوں میں کمی نہیں کی بلکہ اس میں اضافہ کر دیا ہے۔ کابل کا یہ الزام بھی ہے کہ طالبان قومی سطح پر امن مذاکرات شروع کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں جو طویلے کی بلا بندر کے سر تھونپنے کی کوشش ہے۔ 

سابق گورنر سکندر خان خلیل کی 39 ویں برسی آج منائی جائے گی

امریکہ طالبان معاہدہ ایک طویل عمل کے بعد کئی نشیب و فراز سے گزر کر طے پایا جس میں امریکی حکومت فریق تھی۔ یہ معاہدہ افغانستان میں امن کی ضمانت ہے۔ افغان امن عمل میں طالبان کے کردار کا جائزہ ضرور لینا چاہیے۔ اسکے ساتھ جوبائیڈن انتظامیہ افغان حکومت کے رویے کو بھی دیکھے جو سولوفلائٹ کرنا چاہتی ہے۔ سٹیٹس کو آج کے حکمرانوں کے اقتدار کو تو تحفظ دے سکتا ہے لیکن کس قیمت پر؟ افغانستان میں دہشت گردی کے جاری رہنے کی قیمت پر؟؟ افغانستان اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے جوبائیڈن انتظامیہ افغان امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے تو بہتر ہے جہاں سے انکے پیشرو چھوڑ کر گئے ہیں۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھےگا : شاہ محمود ...

    Feb 17, 2020 | 13:14
  • فلسطین نے امن عمل میں امریکہ کے کسی بھی کردارکومستردکردیا

    Jan 28, 2020 | 10:20
  • افغان امن عمل کی کامیابی کے امکانات پہلے سے بھی زیادہ ہیں : ...

    Nov 28, 2019 | 15:31
  • نر یندری مودی کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ...

    Aug 15, 2019 | 20:14
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں ...

    Mar 07, 2021 | 23:00
  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ...

    Mar 07, 2021 | 22:32
  • تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون ...

    Mar 07, 2021 | 22:19
  •  سعودی عرب ، سال میں ایک لاکھ خواتین کی کاروبار کیلئے ...

    Mar 07, 2021 | 22:06
  • چوہدری برادران نے بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ...

    Mar 07, 2021 | 21:55
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • 1

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 2

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 3

    سبی میں پانچ پنجابی مزدوروں  کی ٹارگٹ کلنک

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 5

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 1

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 2

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 5

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • معاشرتی اصلاح اور فلاح کا ضامن ۔۔ مضبوط ومستحکم ...

    Mar 07, 2021
  • ’’ اعتماداُلدّؔولہ وزیراعظم عمران ؔخان !‘‘

    Mar 07, 2021
  • گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت 

    Mar 07, 2021
  • صحیح راستہ اختیار کریں

    Mar 07, 2021
  • ہم کیسے مسلمان ہیں؟

    Mar 07, 2021
  • وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ 

    Mar 07, 2021
  • کمزور سیاسی ورکر اور ووٹ کی عزت     

    Mar 07, 2021
  • ریاست مدینہ نیا پاکستان اور پنشنرز 

    Mar 07, 2021
  •   حکمران اور معاشرہ  گزشتہ سے پیوستہ

    Mar 07, 2021
  • میں اللہ سے کہونگی کہ آئندہ انسانوں کی شکل نہ ...

    Mar 07, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جنت کی نعمتیں

  • 2

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 3

    نماز کی تاکید

  • 4

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 5

    معاف کرنے کی عادت

  • 1

     خیانت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    قربانیاں

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منزل

  • 1

    زوالِ

  • 2

    دعا 

  • 3

    آشنائی

  • 4

    قوم 

  • 5

    خاک و خوں

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • 5

     آصف زرداری کو سلام!!!!!

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    شادی کا معاملہ: شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین آفریدی کا بیان

  • 2

    کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

  • 3

    اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

  • 4

    شاہد آفریدی نے بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی

  • 5

    سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group