ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

پاکستان کیلئے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح دفاعی تعاون کی درخشندہ مثال ہے: ترکی کے صدر کا تقریب سے خطاب۔
ترکی پاکستان کا ایک سچا اور بہترین دوست ہے۔ ترکی نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات میں پاکستان کی حمایت کی اور اس کا ساتھ دیا۔ ترکی کے صدر طیب اردگان کا گزشتہ روز استنبول میں پاکستان بحریہ کیلئے جنگی بحری جہاز بنانے کی افتتاحی تقریب میں خود اس کام کا افتتاح پاک ترک تعلقات کو مزید وسعت دینے کا ثبوت ہے۔ پاکستان اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں رہا۔ اسے ایک مکار دشمن پڑوسی کا بری ، بحری اور فضائی تینوں سرحدوںپر سامنا ہے۔ بھارت تیزی سے خطرناک اسلحہ جمع کررہا ہے۔ بحری طاقت میں اضافہ کیلئے اس نے مختلف ممالک سے ایٹمی آبدوز یں، فریگیٹ، طیارہ بردار جنگی جہاز حاصل کئے ہیں۔ اس کے جواب میں پاکستان بھی اپنی بحری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے اس کی سمندری حدود محفوظ ہیں۔ پاکستانی بحری فوج کی مہارت اور طاقت کا اندازہ بھارت کو بھی بخوبی ہوچکا ہے۔ترکی سے جنگی بحری جہاز کا حصول بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔