Waqt News
Thursday | March 04, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پی ایس ایل 6کی تاریخ بدل گئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کو 22رنز سے شکست دیدی
  • ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم شہریار آفریدی سے سخت ناراض, شہریارآفریدی کی پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنےکی درخواست
  • صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایم ایس ڈی ایچ کیوز اور ایم ایس ٹی ایچ کیوزکوکارکردگی بہتر کرنے کا آخری موقع دے دیا
  • پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش
  • وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

Jan 25, 2021 8:49 AM, January 25, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو ضلع لدھیانہ کے ایک قصبے سمبرالا میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق منٹو خاندان سے تھا،آپ کے والد غلام حسن ایک سرکاری ادارے محکمہ انصاف میں منصف کی حیثیت سے ملازم تھے ۔ منٹو نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول امرتسر سے پاس کیا ۔بعدازاں ایم اے او کالج امرتسر میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے چند دوستوں کی رفاقت میں کالج میگزین "ہلال"کا اجرا ء کیا اور اسلامک کلچر ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔لیکن حصول تعلیم کا سلسلہ آگے نہ بڑھ سکا ۔ایک دن انکی ملاقات باری علیگ سے ہوئی جنہوں نے منٹو کو یہ احساس دلایاکہ وہ ادبی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتا ہے ۔ منٹو نے اپنے ادبی سفر کا آغاز وکٹر ہیوگو کی کتاب The Last day of a condemned Prisoner کے ترجمے سے کیا۔منٹو کے اس ترجمے کو 1933کو "سرگزشت اسیر"کے نام شائع کیا گیا ۔اسی کتاب کو بعد ازاں "پھانسی" کا نام دیدیاگیا ۔اس ترجمہ شدہ کتاب کی پذیرائی کے بعد منٹو نے روسی افسانوں کے تراجم کا سلسلہ شروع کیا ۔سب سے پہلے جس افسانے کا ترجمہ کیا گیا اس کا نام "جادوگر " تھا ۔اسکے علاوہ ٹالسٹائی کے افسانے کاترجمہ "شیطان اور یثرب " افانیف کی کہانی کا ترجمہ "سپاہی اور موت "، گورکی کے افسانے کا ترجمہ "چھبیس مزدور اور ایک دوشیزہ "کے نام سے شائع ہوا۔باری علیگ کی رہنمائی اور رفاقت کے سبب منٹو کے دوستوں (جن میں حسن عباس اور ابو سعید قریشی بھی شامل تھے )نے بھی لکھنے کی طرف توجہ دی۔ چنانچہ ان تینوں نے مل کر آسکروائلڈ کے ڈرامے "ویرا"کا اردو ترجمہ کیا جو 1934ء میں شائع ہوا۔ انقلاب روس کے موضوع پر لکھے جانیوالے آسکروائلڈ کے اس ڈرامے کی اشاعت نے ایک ہنگامہ برپا کردیا۔ برطانوی سامراج کے محلات میں ہل چل مچ گئی جس سے منٹو کی ادبی اور عوامی حلقوں میں مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا ۔1936ء میں منٹو بمبئی چلے گئے اور "مصور" رسالے میں ملازم ہوگئے۔ ساتھ ساتھ امپریل فلم کمپنی میں بھی کام کرتے رہے ۔بعدازاں "سماج "میں چلے گئے۔یہاں انہوں نے ایک فلم کی کہانی "کیچڑ" کے نام سے لکھی جسے "اپنی نگریا "کے نام سے فلما کر پیش کیا گیا ۔یہ فلم کافی کامیاب رہی ۔1939ء میں منٹو کی شادی ہوگئی ۔شادی کے بعد آپ نے مصور اور سماج کو چھوڑ کر "کارواں "میں ملازمت اختیار کرلی ۔1941ء میں آل انڈیا ریڈیو دلی میں فیچر رائٹر اور ڈرامہ نویس کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا ۔1942ء میں ان کا افسانہ" کالی شلوار" ادب لطیف میں شائع ہوا۔اس افسانے کی اشاعت کے بعد پرنٹر، پبلشراور ایڈیٹر کیخلاف تعزیرات ہند کی دوفعہ 292 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔1944ء میں ان کی کتاب "دھواں" کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا۔ اسے بھی فحش قرار دیکر منٹو پر مقدمہ درج ہوگیابلکہ ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔لیکن یکم جون 1946ء کو منٹو کو اس مقدمہ سے بری کردیا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد آپ لاہورتشریف لے آئے اور یہاں لکشمی مینشن مال روڈ میں مقیم ہوئے۔ یہا ں آکر فیض احمد فیض اور چراغ حسن حسرت کی ادارت میں شائع ہونیوالے اخبار امروز میں لکھنے کا آغاز کیا۔منٹونے ایک افسانہ "کھول دو"کے عنوان سے لکھ کر احمد ندیم قاسمی کے سپرد کردیا جو نقوش کے اگست 1948ء کے شمارے میں شائع ہوا تو ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔چنانچہ حکومت نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نقوش رسالہ چھ ماہ کیلئے بند کردیا ۔بعد ازاں منٹو کا افسانہ "ٹھنڈا گوشت" عارف عبدالمتین کے رسالے جاوید کے مارچ 1949ء ایڈیشن میں شائع ہوا جس پر ایک بار پھر مقدمہ درج ہوا۔منٹو سمیت پرنٹر، پبلشر اور ایڈیٹر کو تین ماہ قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔1950ء میں منٹو نے ہفت روزہ "نگارش "کی ادارت سنبھالی ۔لیکن منٹو کے آخری پانچ سال عدالتوں اور مقدمات کا سامنا کرتے ہی گزرے ۔جس سے انکی ذہنی حالت بدستور بگڑنے لگی ۔انکی صحت میں کچھ بہتری پیدا ہوئی تھی کہ کراچی کے رسالے "پیام مشرق"نے منٹو کی اجازت کے بغیر ان کا افسانہ "اوپر نیچے اور درمیان "شائع کردیا ۔افسانے کی اشاعت پر کراچی سے منٹو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔عدالت میں پیش ہوکر منٹو نے اقبال جرم کرلیا جس پر انہیں پچاس روپے جرمانہ کیاگیا ۔لاہور واپسی پر ان پر یرقان کا حملہ ہوا ۔یہاں دوماہ گزارنے کے بعد سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کوانتقال کرگئے۔تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوئی ۔افسانے مجموعوں میں آتش پارے ،منٹو کے افسانے ، دھواں، لذت سنگ ، چغد شامل ہیں ،ریڈیو ڈراموں میں آؤ ، منٹو کے ڈرامے ، جنازے ، کروٹ اور تین عورتیں شامل ہیں ۔تراجم میں روسی افسانے، گورکی کے افسانے ، سرگزشت اسیر،ویرا شامل ہیں ۔مجموعہ مضامین میں تلخ، ترش، شیریں ، اوپر، نیچے اور درمیان شامل ہیں ۔خاکوں کے مجموعوں میں گنجے فرشتے اور لاؤد سپیکر شامل ہیں ۔عام طور پر کہا جاتا ہے سعادت حسن مرگیا لیکن منٹو اپنے افسانوں میں آج بھی زندہ ہے۔

آب زم زم کنوئیں میں‌ اترنے والی پہلی شخصیت کا انتقال
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

    Feb 19, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • سعادت حسن منٹو کی آج برسی منائی جارہی ہے

    Jan 18, 2020 | 12:36
  • گوگل کا ڈوڈل عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے نام

    May 11, 2020 | 11:13
  • بے باک افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو بچھڑے 66 برس بیت گئے

    Jan 18, 2021 | 12:34
  • شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

    Jun 13, 2019 | 09:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پی ایس ایل 6کی تاریخ بدل گئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان ...

    Mar 03, 2021 | 23:00
  • ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم شہریار آفریدی سے سخت ناراض, ...

    Mar 03, 2021 | 22:46
  • صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایم ایس ڈی ایچ کیوز اور ...

    Mar 03, 2021 | 22:36
  • پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی ...

    Mar 03, 2021 | 22:31
  • وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

    Mar 03, 2021 | 22:29
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • یوسف رضا گیلانی کیوں نہیں جیتیں گے؟؟؟

    Mar 03, 2021
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول پر سکون ، سینٹ الیکشن ...

    Mar 03, 2021
  • آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

    Mar 03, 2021
  • نو دو گیارہ

    Mar 03, 2021
  • چیف جسٹس ارشاد حسن خان اور جنرل پرویز مشرف!!!!!!

    Mar 02, 2021
  • 1

    فریقین کی جانب سے الیکشن کمشن سمیت کسی ریاستی ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی ...

  • 2

    6 کشمیری بھارتی بربریت  کی بھینٹ چڑھ گئے 

  • 3

    مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر  ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھ گئے

  • 4

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے پنجاب اسمبلی نے قابلِ تقلید روایت قائم کی 

  • 5

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے کا صائب فیصلہ 

  • 1

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 2

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 3

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • 4

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • علاقے میں بدلتے ہوئے دفاعی دھارے

    Mar 03, 2021
  • حکومت کا سوال سپریم کورٹ کا جواب

    Mar 03, 2021
  • کشمیر، وہاں بھی انسان بستے ہیں لوگو!

    Mar 03, 2021
  • قانون اور اختیار

    Mar 03, 2021
  • کمیونٹی پولیسنگ 

    Mar 03, 2021
  • اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا!

    Mar 03, 2021
  • بدل کر فقیروں کا ہم بھیس غالب 

    Mar 03, 2021
  • گلوبلائزیشن اور عالمی رجحانات اسلامی تناطر میں

    Mar 03, 2021
  • صحافت میں ایک ہمہ جہت شخصیت 

    Mar 03, 2021
  • ایک روپے والی مائی 

    Mar 03, 2021
  • 1

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • 2

    انقلاب ایران کی بیالیسویں سالگرہ

  • 3

    ’’نبی رحمتؐ کا نزول دارارقم میں‘‘

  • 4

    اردو زبان کا نفاذ کب

  • 5

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بھی حل کرے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    معاف کرنے کی عادت

  • 2

    حکمت 

  • 3

    محافظ فرشتے

  • 4

    الکتاب (۶)

  • 5

    الکتاب (۵)

  • 1

    منفرد انداز

  • 2

    صبروتحمل

  • 3

    سلامتی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جدوجہد

  • 1

    دل آویز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    سحر

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

منتخب
  • 1

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 2

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ,عبدالحفیظ شیخ کو شکست

  • 2

    سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

  • 3

    شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع، وزیر اعظم برہم

  • 4

    موٹروے زیادتی کیس: ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فردجرم عائد

  • 5

    بلوچستان سینیٹ انتخابات ، متحدہ اپوزیشن کے مولانا عبدالغفور حیدری اور ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group