پتنگ بازی: فیروز پور روڈ جنرل ہسپتال اور یادگار پل پر ڈور پھرنے سے 3افراد زخمی
لاہور+کاہنہ(نامہ نگار)شہر میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہرمیں اتوار کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ فیروز پور روڈپر جنرل ہسپتال پل کے اوپر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے14سالہ لڑکا ریحان اور8 سالہ حسنین زخمی ہوگئے۔ جن کوہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیاگیا ہے ۔ دوسرا واقع یادگار پل کے اوپر پیش آیا۔جہاں موٹر سائیکل سوار سہیل انگلی اورچہرے پر ڈورپھرنے سے زخمی ہوکر موٹر سائیکل سے سڑک پرگرپڑا ۔زخمی سہیل کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔