پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کو 12 گھنٹے کیلئے گیس سپلائی بحال

لاہور(نیوزرپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ زنے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کو 12 گھنٹوں کیلئے گیس سپلائی بحال کر دی۔سی این جی سٹیشنز کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک گیس سپلائی جاری رہے گی۔ سوئی نادرن گیس کے مطابق یہ فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد میں بہتری آنے پر کیا گیا۔ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی سٹیشنوں کو 27 روز سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔