کروناوائرس کا علاج کرنے والے 62 سالہ ڈاکٹر لیانگ ووڈونگ خود بھی اس وائرس میں مبتلا ہوکرانتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے ڈاکٹر لیانگ ووڈونگ جو کہ کرونا وائرس سے متاثرین مریضوں کی جان بچانے میں مصروف تھے، خود بھی اس وائرس کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ چین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 41 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ مہلک کرونا وائرس سے اب تک11ممالک متاثر ہوئےہیں اور دنیا بھر میں اب تک 946کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، امریکا میں ہیوسٹن،سیاٹل،فلوریڈا، تھائی لینڈ ،جاپان،فرانس میں ایک ایک، ملائیشیا میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی۔چینی شہر ووہان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے سے منع کر دیا گیا،بس،سب وے،فیری سروسزبند،ٹرینیں اورپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
چین کے صوبے ہوبئی کے 2شہروں میں ریلوے سٹیشن بند،سال نوکی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ووہان میں سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کو خبردار کر دیا۔ کرونا وائرس نے چینی فلم انڈسٹری کے لیے بھی خطرےکی گھنٹی بجا دی۔وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شنگھائی کے تمام سینما گھر بندکردئیے گئے۔ نئے سال پر چین کی 7فلموں کی ریلیز نہ ہوسکی،سکریننگ ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ووہان سے ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں چینی شہری چمگادڑ کا سوپ اور زندہ چوہوں کا کھانا کھا رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024