حبت، بے وفائی اور پچھتاوے کی کہانی کا درد ناک انجام ہو گا یا پھر خوشگوار اختتام؟ شائقین کو شدت سے انکار ، مقبول ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط آج رات آٹھ بجے نشر ہوگی۔ سینما گھروں میں میرے پاس تم ہو ڈرامے کی سپیشل سکریننگ کی جارہی ہے، دانش مہوش کے پاس جائے گا یا نہیں ؟ دانش ٹیچر ہانیہ سے شادی کرے گا یا نہیں ؟ یہ سب راز کھلیں گے، ڈرامے کی آخری قسط ملٹی پلیکس سینما گھروں سمیت ٹیلی ویژن پر آج رات 8 سے 10 بجے تک دکھائی جائے گی، شائقین کی جانب سے ڈرامے کو دیکھنے کیلئے ایڈوانس بکنگ کی گئی ہے، آج رات ہی پتہ لگے گا کہ آخر اینڈ کیا ہوگا?
گفتگو کرتے ہوئے میرے پاس تم ہو کے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دیکھنے والے افراد دل تھام کر بیٹھیں اور تنہا ڈرامہ دیکھنے سے اجتناب کریں، بے انتہا پذیرائی ملنے پر بے انتہا خوش ہو ں، تنقید کرنے والوں کو اللہ خوش رکھے۔