کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والی ناردرن بائی پاس پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں زخمی تینوں افراد اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح اورنگی ٹاون خیرآباد سے ناردن بائی پاس جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تینوں زخمی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارپر سوار ان افراد کو ڈمپر نے کچلا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔