منشیات فروش عثمان عرف سواتی ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتار
کراچی (رپورٹ : پیربخش نوناری ) ڈیفنس پولیس نے دوران گشت بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے چرس اور آئس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق رات گئے ڈیفنس پولیس نے دورانِ گشت بدنامِ زمانہ منشیات فروش عثمان احمد عرف سواتی ولد جمیل احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور مختلف انکوائری رپورٹ پر پولیس کو مطلوب بھی تھا گرفتار ملزم عرصہ دراز سے اپنے نیٹ ورک کے ساتھیوں کے ساتھ چرس اور آئس فروخت کرنے کا کام کرتا تھا ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے متعدد بار چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔