ریاست مدینہ کا بنیادی فلسفہ بنیادی حقوق کی فراہمی ہے‘ جعفریہ الائنس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے سینئر نا ئب صدر علامہ حسین مسعودی کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد اب دیگر اشیائے خورو نوش کے ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی فی کلو 4 سے 6روپے اضافہ کردیاگیا جو انتہائی تشویشنا ک ہے ریاست مدینہ کا بنیادی فلسفہ بنیادی حقوق کی فراہمی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہے نہ کہ ان کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے حکومت کا بنیادی کام عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات کو پورا کرنا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے بتایا جائے آج تک عوام کو کس مدمیں ریلیف دیاگیا ؟عالمی مالیاتی اداروں کے اپنے ایجنڈے ہیں ارباب اختیار ملکی و عوامی مفا د مدنظر رکھیں افسوس ابھی تک طرز حکمرانی نے درست سمت اختیار نہیں کی ڈالر قابو میں آرہاہے نہ پٹرولیم مصنوعات، اشیائے خوردونوش پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں تک غیر فعال ہوچکی من مانے دام وصول کئے جارہے ہیں ہم روز اول سے یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ معاہدے عالمی مالیاتی اداروں سے ہوں یا دوست ممالک کے ساتھ ان میں توازن کے ساتھ عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے مسلسل مدنی ریاست کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔