ہفتہ طلبا کے انعام یافتگان کی تقریب آج ہوگی
کراچی (نیوزرپورٹر) چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی ڈاکٹر سعیدالدین کی خصوصی ہدایت پر ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق ہفتہ طلبہ کے تمام انعام یافتگان برائے 2018 ،2019 کے سلسلے میں تقریب پذیرائی مؤرخہ 28 جنوری 2020 بروز منگل صبح 11 بجے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی تمام انعام یافتگان بمعہ ادارے کے سربراہ ، سرپرست اور اسکول آئی کارڈ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں ۔