صوفی عبدالرشید شکوریؒ کاعرس ملک میں امن وامان کے لئے خصوصی دعا
کراچی(سٹی نیوز )پاکستان اسلامک فور م کے چیئرمین ،ممتازقومی و سماجی رہنما حاجی مرزا محمد مبین بیگ نے جامع مسجد یاسین شکوری رحیم شاہ کالونی اورنگی ٹائون میں معروف صوفی بزرگ حضرت علامہ صوفی عبدالرشید شکوری ؒ کے اٹھائیسویں سالانہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت علامہ صوفی عبدالرشید شکوریؒ نے اپنی زندگی دین کی سربلندی اور مقام مصطفیٰﷺ کے تحفظ اور عشق رسولﷺ کے فروغ کے لئے وقف کر رکھی تھی، حضرت عبدالرشید شکوری ؒ کے سرچشمہ رشد و ہدایت اور فیوض و برکات سے آج بھی ہزاروں لوگ مستفیض ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حضرت عبدالرشید شکوری کی تعلیمات کا سلسلہ اور ان کا مشن جاری رہے گا۔اپنے خطاب میں الحاج مرزامحمدمبین بیگ نے کہاکہ منکرین میلاد مصطفیٰﷺ آخرت میں افسوس کریںگے کہ کاش ہم بھی ولادت باسعادت کاجشن مناتے لیکن اس وقت انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔