جے یوآئی رہنماعلامہ احمدعلی مدنی ٹریفک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی
کراچی ( نیوز رپورٹر)جامعہ شفیق الاسلام گلشن اقبال کے مہتمم، جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی رہنمااور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری مفتی محمدحماداللہ مدنی اور مولانامعاذمدنی کے والد علامہ احمدعلی مدنی گزشتہ روز ٹریفک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے۔ علامہ احمدعلی مدنی تدریسی ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے باعث ان کو بائیں جانب چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں،انہیں ضروری علاج معالجہ کے بعد گھرشفٹ کردیاگیاہے، جہاں جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے ان کی عیادت ومزاج پرسی اور جلدصسحتیابی کے لئے دعاکی ۔