ون وے کی خلاف ورزی کے مقدمات پر سول جج ملیر برہم، ایس ایس پی کی طلبی
کراچی(این این آئی) کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کے مقدمات پر سول جج ملیر برہم ہو گئے،انہوں نے ایس ایس پی ملیر کو 27جنوری کوطلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کے الزام میں شہریوں کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمات کے اندراج پر ملیر کی سول عدالت نے ایس ایس پی ملیر کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں 27جنوری کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفی نے اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر آپریشن کو نوٹس جاری کیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفی نے نوٹس میں استفسار کیا ہے کہ ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں دفعہ 279 اور 341 کے تحت مقدمات کیوں درج ہو رہے ِ؟۔