سپورٹس گالا کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کو تفریح فراہم کرنا ہے، عامر ذوالفقار
اسلام آباد (وقائع نگار) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ سپورٹس گالا کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کو تفریح فراہم کرنا ہے افسران و جوان لمبی ڈیوٹیز کی وجہ سے ذہنی تناو کا شکار ہو جاتے ہیں اس لئے پولیس افسران و جوانوں کو تمام تر ذہنی و جسمانی فٹنس فراہم کی جارہی ہے،مستقبل میں بھی اسلام آباد جیسے شہر میں مشکل حالات کے باوجودصحت مند سرگرمیوں کے لئے وقت نکالا جائے گا تمام افسران جوانوں کے لئے ایسا ماحول پیدا کریں جس سے ان سرگرمیوں میں باقاعدگی آئے،آئی جی اسلام آباد نے کبڈی اور شوٹنگ ٹیم کی کھیلوں میں اچھی کارکردگی کو سراہا۔