فیصل آباد کے ایک گودام میں ذخیرہ کی گئی کاٹن ویسٹ میں آگ لگنے سے 1 شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا، فائربریگیڈ کی 8گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک گودام میں کاٹن ویسٹ ذخیرہ کی گئی تھی جس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔آگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی8 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش نکال کر ہسپتا ل منتقل کردی گئی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38