مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے:گورنر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی نے گورنر ہاوٗس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبہ کی ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے کیونکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی دیرپا ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنمایونس سائیں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے طارق روڈ کے تاجروں کے 8 رکنی وفد نیبھی ملاقات کی ، رکن صوبائی اسمبلی سعید آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں، کاروبار میں آسانی کے لئے کئے گئے اقدامات ، تاجروں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔