سعودی عرب، رنگارنگ روشن غباروں کا شو گنیز بک میں شامل
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا میں رنگارنگ روشن غباروں کا شو ’’طنطورۃ سیزن۔ ٹو‘‘ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔ سعودی اخبار کے مطابق العلا کے 3 کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر سجنے والے 100 رنگا رنگ غباروں کے شونے سماں باندھ دیا جنہیں شائقین دیکھ کر حیران رہ گئے۔ روشن غباروں کا یہ شو ہر سال سجایا جاتا ہے۔ شو میں 19ممالک کے افراد نے حصہ لیا۔