454 ماڈل کورٹس میں مجموعی طور پر 476 مقدمات کا فیصلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے. 454 ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 476 مقدمات کا فیصلہ کیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل اسلام آباد سہیل ناصرنے کہا کہ 177 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 49 اور منشیات کے 61 مقدمات یعنی 110 مقدمات کا فیصلہ سنا دیاتمام عدالتوں نے کل 609گواہان کے بیانات قلمبند کئے انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں قتل کے24 اور منشیات کے43 اسلام آباد میں قتل کے 1اور منشیات کے 2، سندھ میں قتل کے 22 اور منشیات کے 12، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 1 منشیات کے 4 جبکہ بلوچستان میں قتل کے1 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ 3 مجرمان کو سزایموت اور 12 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 28 مجرمان کو کل 38 سال30 ماہ 18 دن قید اور 8089936 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 123 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 182 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے 154 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 184مقدمات کے فیصلے کر دیے تمام عدالتوں نے524 گواہان کے بیانات قلمبند کئے مجموعی طور پر 57 مجرمان کو 23سال، 4ماہ اور 17 دن قید اور 719510 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔