اپوزیشن ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر بغلیں جھانکنے کی بجائے حکومتی کرپشن سامنے لائے ،عامر مغل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے کہا ہے کہ اپوزیشن ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پر بغلیں جھانکنے کی بجائے پی ٹی آئی حکومت کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے لائے اور اپنے اوپر کرپشن کیسوں کا سامنا کرے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اٹھارہ ماہ کی حکومت میں نہ تو وزیر اعظم نے لندن میں کوئی فلیٹ خریدے ہیں اور نہ ہی کسی اومنی گروپ کے ذریعے کرپشن کی ہے اور نہ ہی ٹی ٹیوں کی شکل میں پیسے منگوائے ہیں زرداری اور شریف خاندان پاکستان میں جدید کرپشن کے بانی ہیں ایمنٹی انٹر نیشنل اگر پاکستان میں جدید کرپشن کے بانیوں پر سروے کروائے تو یقیناً یہ مافیا ٹاپ پر آئے گا ایمنسٹی کی رپورٹ میں ایک پوائنٹ اضافے کی وجہ بھی سندھ حکومت کی کرپشن ہے کیونکہ سندھ واحد صوبہ ہے جس میں سرکاری سطح پر کرپشن ہوتی ہے ۔