کراچی: ریٹائرڈ فوجی افسر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کینٹ سٹیشن کراچی کے قریب ریٹائرڈ کرنل کے گھر پر 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی پڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا۔ ڈاکو ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سونا‘ ایک کروڑ کے فارن کرنسی نوٹ اور نقدی لے گئے۔ سات سے آٹھ ڈاکو دستانے پہن کر گھر میں داخل ہوئے۔ ایک گھنٹے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ ملزمان کار میں آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے واردات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔