طاہر صادق کی صحت یابی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی مسجد میں خصوصی دعا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے اٹک سے قومی اسمبلی کے رکن میجر طاہر صادق کی صحت یابی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد امام خطیب قاری احمدالرحمن نے خصوص دعاکروائی۔ نماز جمعہ میں سپیکر قومی اسمبلی چیرمین سینٹ وزراء اور سینیٹر بھی موجود تھے۔