فیروزالہ: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ‘ شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیروزالہ( نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوںنے کئی شہریوں کو لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے مسافر وین گوجرانوالہ جا رہی تھی تین ڈاکو مسافر بن کر سوار ہو گئے رانا ٹائون کے قریب ڈرائیور کویرغمال بنا لیااور مسافروں سے نقدی ، زیورات ، موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے کالا خطائی روڈ کر لبانوالہ کے قریب ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ڈاکوئوں نے شرقپور روڈ پر باپ بیٹی کو لوٹ لیا ۔ ڈاکو موٹر سائیکل سوار رضوان یونس ، اس کی بیوی ، بیٹی کو یرغمال بنا کرزیورات اور پانچ لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے منڈھیالی کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا۔ چوروں نے وقاص سے لاکھوں روپے کے زیورات ، نقدی چھین کر لے گئے۔