یورپی یونین کے سربراہان نے بریگزٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کی ڈیڈ لائن31 جنوری ہے۔24جنوری کو اس ڈیڈ لائن سے قریب ایک ہفتہ قبل، یورپی کمیشن کی صدر اْرزلا فان ڈیر لائن اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے بریگزٹ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ فان دیر لائن نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اب یورپی پارلیمان سے آئندہ ہفتے اس معاہدے کی توثیق کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز جمعرات تیئس جنوری کو برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اس قانون پر دستخط کر چکی ہیں۔ آئندہ ماہ سے دونوں فریقین کے درمیان ایک حتمی تجارتی معاہدہ طے کیے جانے کے لیے مذاکرات کا مرحلہ شروع ہوگا۔