کراچی ،ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 2 نوجوان زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حب ریور روڈ لکی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے سول اسپتال پہنچائی، متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے، متوفی کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جمالی پل کے قریب سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک پر ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان 27 سالہ سجاد علی اور 22 سالہ سمیر زخمی ہوگئے۔