جمعہ کوسینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعدو ضوابط کی چیئرپرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے سینیٹر اورنگزیب کی جانب سے ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختوانخوا میاں عبدالقادر کیخلاف پیش کردہ تحریک استحقاق پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ کسی شہری کیساتھ ایسا رویہ نہیں ہونا چاہیے ،ایوان بالا کے اجلاس میںاپوزیشن کے احتجاج کے بعد حکومت" ملکیتی حقوق برائے خواتین( ترمیمی) آرڈیننس " واپس لینے پر رضامند ہو گئی اور ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینیٹ میں وفاقی وزیر برائے توانائی نے ایوان میں بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے باعث رک گیا ہے پاکستان نے منصوبے کی تیاری کی اہم سرگرمیوں کو مکمل کر لیا ہے ۔ سینیٹ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے خارجہ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے ایلس ویلز کے بیان کو پاکستان کے اندورنی معاملے میں مداخلت قرار دیا ایلس ویلز نے امریکہ کی بلیک لسٹ کی بات کی ہے ،سی پیک کے کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی، بھارت امریکہ کی پہلی محبت ہے، ٹرمپ بھارت کے دورے پر آ رہا ہے ، پاکستان نہیں ، وزیر اعظم حجاب سے نکلیں اور باہر آئیں اور ایوان میں آکر بیان دیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38