دینہ،مسجدوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ
دینہ (نامہ نگار) چند ماہ سے دینہ میں مساجد میں چوری کی وارداتیں معمول بنی ہوئی ہیں آئے روز مساجد میں چوری کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے گزشتہ رات بھی کیانی سٹریٹ منگلا روڈ دینہ میں واقع داتا جامع مسجد کے تالے توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے اور مسجد میں لگی ہزاروں روپے مالیت کی 30ٹوٹیاں اتار کر لے گئے جب مسجد کا متولی صبح آیا تو دیکھا کہ مسجد کی تمام ٹوٹیاں غائب تھیں ۔