معیشت کی ترقی میں تا رکین وطن بہترین کردار ادا کر رہے ہیں
گوجر خان(نامہ نگار) ملکی معیشت کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں وطن عزیز جب بھی کسی بحران یا قدرتی آفت کا شکار ہوا بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں نے اس سے نمٹنے کے لئے دل کھول کر مدد کی یہ پاکستانی ملک و قوم کا قابل فخر سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و کار وباری شخصیت شوکت محمود قاضی نے اویس قریشی آف دبئی اور ملک عمر آف انگلینڈ کے ہمراہ پاکستان آئے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص قاضی خالد محمد کلیم اللہ راجہ محمد جواد ساجد علی بخاری ملک پرویز آف کنگر ملک فیاض سہیل کیانی خواجہ اعجاز طیب قریشی زاہد قریشی مرزا منیر عثمان قریشی ایڈووکیٹ چوہدری ضیافت حسین دانیال امین ایڈووکیٹ احمد نواز کھوکھر عامر وزیر ملک شہزادہ ارباب اعجاز ملک جاوید اقبال ازرم خیام راجہ سہیل کیانی گلاب خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں شوکت محمود قاضی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھاری زر مبادلہ بھیج کر پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ بطریق احسن ڈال رہے ہیں۔