مری پر امن سیاحتی مرکز ، سیاح سکون کی تلاش میں آتے ہیں
مری(نامہ نگار خصوصی)مری ایک پر امن سیاحتی مرکز ہے جو ہمیشہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے جہاں ملک بھر سے سیاح سکون کی تلاش میں آتے ہیں اور ایسے میں محکمہ پولیس کی جانب سے سیاحوں خصوصاً مقامی لوگوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ایسے میں شہر کا امن کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مری میں نو تعینات اے سی پی مروقاص خان نے مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی ،اویس الحق،راجہ عدنان فاروق،شاہد ممتاز عباسی سمیت دیگر اراکین سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا وطن عزیز کے اس سیاحتی مرکز میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں ایسے میں اگر اکا دوکا جرائم پیشہ افراد اگر مری میں موجود بھی ہیں تو ایک سپیشل آپریشن کے زریعہ ان کو ختم کر کے انکو کیفرے کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ۔ اے ایس پی نے ایک سول کے جواب میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کیلئے جلد دوباری سے سی سی ٹی وی کیمرے مال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں لگائے جائینگے ۔