جماعت اسلامی اٹک کی مہنگائی اور کرپشن کیخلاف بڑی ریلی
اٹک/سنجوال کینٹ (نامہ نگاران) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح اٹک میں جماعت اسلامی نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف بڑی ریلی نکالی ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ،امیر زون خالد محمود اور امیر شہر میاں محمد جنید نے کی ریلی کا آغاز مرکزی جامع مسجددارالسلام سے ہوا شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ریلی میجر طاہر روڈ سے ہوتی ہوئی اٹک راولپنڈی مین روڈ پر آگئی جہاں ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر لی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے وہ نان شبینہ کو ترس گئے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
حکمرانوں نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دیا ۔ مظاہرے سے امیر زون خالد محمود ،امیر شہر میاں محمد جنید ،گروپ لیڈر اقبال ملک ،سابقہ کونسلر شہاب رفیق ملک اور نائب امیر ضلع مولانا نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔