کھلی کچہری کا مقصدعوام دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے، مظہر السلام
مٹھیال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پنڈی گھیب ملک تفسیرنے تھانہ بسال میںایس ایچ او تھانہ بسال مظہر السلام کے زیر انتظام منعقدہ کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے پولیس عوام کے ساتھ ملکر ہی معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر سکتی ہے ہم اپنی پوری کوشش سے آپکے مسائل حل کریں گے سمت درست نیت اچھی رکھیں اللہ کریم کی مدد آپکے ساتھ ہو گی مخلوق خدا کو پریشان کریں گے تو حج ،نماز ،کا کوئی فائدہ نہیں پولیس کا پبلک کے ساتھ رویہ اچھا ہونا چاہیے اس موقع پر شکایات و تجاویز پیش کرتے ہوئے اختر خان سابق کونسلر مٹھیال،بشارت خان و دیگر نے کہا کہ مٹھیال چوک پر چوکی کو بحال کیا جائے اس کی بلڈنگ بھی موجود ہے مٹھیال چوکی کی بحالی سے جرائم میں کمی واقع ہو گی ۔