حکومت تبدیلی کے وعدے پورے کرے
مکرمی! وطن عزیز پاکستان کو بنے بہتر سال ہو گئے اور عوام ہر بار یہی سوچ کر ووٹ دیتے ہیں کہ شاید نئی آنے والی حکومت ان کے لیے بہتری لائے، تحریک انصاف کو بھی 2018ء کے الیکشن میں عوام نے ووٹ دئیے کہ انہوں نے تبدیلی کا جو نعرہ دیا اس سے امید بندھی تھی کہ یہ پارٹی آ کر ان کے مسائل حل کرے گی۔ مگر اب تک کے ڈیڑھ سالہ دور پر ایک نظر دوڑائی جائے تو ابھی بہتری اور بھلائی کے زبانی دعوے تو سنائی دے رہے ہیں عملی اقدامات ابھی نظر نہیں آ رہے۔حکومت بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات بہتر بنائے گا۔ دنیا میں خوشحالی ہے اور ہمارے عوام تبدیلی کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ جس کا وعدہ کیا کیا وہ آئے گی۔ جبکہ نئے سال کے پہلے دن ہی بجلی ، گیس ، پٹرول مہنگا کر دیا۔جبکہ حکومت کہتی ہے 20-21 ترقی خوشحالی کا سال ہے۔(سید اسلم علی ‘سلامت محلہ موہنی روڈ لاہور)