Waqt News
Tuesday | January 19, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سینٹ میں یاسین ملک و دیگر حریت رہنماوں کو قید میں رکھنے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کا اضافہ
  • کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں مندی کا رجحان
  • نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا:عثمان بزدار
  • پاکستان کا سعودی عرب کے گاوں پر حملے پر اظہار مذمت

ہفتہ‘ 29 ؍ جمادی الاول 1441ھ ‘ 25 ؍ جنوری2020 ء

Jan 25, 2020 8:10 AM, January 25, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ہفتہ‘ 29 ؍ جمادی الاول 1441ھ ‘ 25 ؍ جنوری2020 ء

6ماہ میں 96ارب روپے کے سمارٹ فون درآمد کئے گئے

ایک طرف بد حالی کا یہ حال ہے کہ ملکی معیشت کا گراف مسلسل نیچے گر رہا ہے تو دوسری طرف نمود و نمائش کی یہ حالت ہے کہ ہم دھڑادھڑ سمارٹ موبائل فون درآمد کر رہے ہیں۔ اگر سمارٹ فون کو ملکی خوشحالی اور قومی ترقی کا سمبل مان لیا جائے تو پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ واقعی ملک ترقی کر رہا ہے۔ہماری معیشت بہتری کی طرف اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مگر افسوس ایسا کچھ بھی نہیں۔ 6 ماہ میں اتنی بڑی تعداد میں اتنی مالیت کے سمارٹ فون درآمد کرنے کی شرح ماضی کے مقابلے میں 105 فی صد زیادہ ہے۔ اس رپورٹ سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک غریب اور معاشی طور پر حقیقت میں بدحال ملک کے عوام کس بری طرح اس سمارٹ فون کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اگر ہمیں امداد اور قرضہ دینے والے وہ ممالک جن کے آگے ہم مسکین صورت بنا کر ان سے امداد اور قرضے مانگتے ہیں سمارٹ فونز کی یہ طلب دیکھ لیں تو وہ ہمیں دروغ گو قرار دے کر قرضوں اور امداد سے ہاتھ کھینچ لیں گے۔ جو لوگ یہ سمارٹ فونز خریدتے ہیں ان میں سے اکثریت شوقیہ اسے پاس رکھتی ہے تاکہ دوسروں پر انکی امارت کا رعب پڑے۔ اسی زعم میں لاکھوں کنگلے اور قلاش بھی سمارٹ فون تھامے نظر آتے ہیں۔ اس قسم کے شوقین نوجوان ہی ڈکیتی اور چوریوںمیں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ اتنی رقم ان کے پاس ہوتی نہیں تو وہ لوٹ مار شروع کر دیتے ہیںکیونکہ سمارٹ فون خریدنا عام آدمی کے لئے آسان نہیں۔

چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت

٭…٭…٭

انکم سپورٹ سے امداد لینے والے 8لاکھ جعلساز وزیراعظم ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی لیتے ہیں

اسے کہتے ہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹنا۔ ہمارے ہاں اسی لئے تو ’’لٹ‘‘ مچی ہوئی ہے۔ جس کا جہاں دائو لگتا ہے وہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہو جاتا ہے۔ جانور تک کسی اصول اور قانون کے پابند ہیں مگر ہم حضرت انسان خود کو ہر قانون اور اصول سے مستثنیٰ خیال کرتے ہیں۔ جانوروں کا پیٹ بھر جائے تووہ شکار نہیں کرتے خوراک پر قبضہ نہیں جماتے۔ اسے چھوڑ دیتے ہیں مگر ہم پیٹ بھرنے کے بعد بھی ہر چیز سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ابھی تک لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اچھے خاصے کھاتے پیتے لوگوں کی لوٹ مار کی خبریں پڑھ کر سکتے کے عالم میں تھے کہ اب یہ نئی دھماکہ خیز خبر ہمارے اخلاقی دلیوالیہ پن کو بے نقاب کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے غریبوں کے لئے صحت انشورنس کارڈ متعارف کرائے۔ تاکہ غریب غربا علاج معالجے کے لئے اس سے فائدہ اٹھائیں مگر ہمارے کھاتے پیتے لوگوں نے اس پروگرام میں بھی دائو لگایا اور 8لاکھ ایسے جعلسازوں نے یہاں بھی انٹری ڈالی جو پہلے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی گنگا میں ڈبکیاںلگاتے پھر رہے تھے۔ اب وہ ہیلتھ انشورنس کی جمنا میں بھی تیرتے پائے گئے ہیں۔ اب وزارت صحت نے ان جعلسازوں کے نام نکلوا لئے ہیں اور ان سے لی گئی رقم واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ خدا کرے حکومت اس میں واقعی کامیاب بھی رہے۔ ان سب کے نام او رتصاویر اخبارات میں میڈیا پر سامنے لائی جائیں۔

بھارت کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی: وزیر خارجہ

٭…٭…٭

وزرا اخبار پڑھیں نہ ٹی وی نہ دیکھیں‘ وزیراعظم

واہ کیا لاجواب نسخہ دریافت کیا ہے ہمارے حکمرانوں نے۔ عوام کے مسائل اور ابتر ملکی حالات سے نجات کا دروغ برگردن راوی اس سے اچھا مشورہ شاید ہی کوئی اور دے سکے۔ اس طرح واقعی وزیروں اور مشیروں کے دن رات سکون سے بسر ہونگے اور سب…؎

ہر دن ہووے ساڈا عید ورگا

ہر رات ساڈی شبرات ہووے

کا مزہ لوٹ سکیں گے۔ یہ میڈیا یا ہی تو ہے جس نے ادھر ادھر کی خبریں سنا کر دکھا کر عوام کا موڈ خراب کر رکھا ہے۔ اور وہ وقت بے وقت حکمرانوں کو حکومت کو کوستے رہتے ہیں۔ ورنہ اگر میڈیا اپنا قبلہ درست کرلے اور ہر وقت ’’سب ٹھیک ہے ‘‘ کا راگ الاپنے لگے تو وزیراعظم خود وزیروں اور مشیروں کو حکم دے سکتے ہیں کہ وہ اخبار بھی پڑھیں۔ اور ٹی وی بھی دیکھیں۔ ویسے بھی اب مہنگائی کساد بازاری۔ کرپشن یوٹیلٹی بلوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کوئی بڑی اہم خبر نہیںرہی ۔ قتل‘ ڈاکے۔ اغوا بھی اب عام خبر بن چکے ہیں۔ تو کیا ضرورت ہے وزیروں اور مشیروں کو یہ پڑھ کر یا دیکھ کر پریشان ہونے کی۔ یہ تو نظام زندگی ہے یونہی چلتا آیا ہے۔ یونہی چلتا رہے گا۔ اس لئے تو کسی مستقبل شناس قسم کے شاعر نے کیا خوب کہا تھا…؎

اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی شہری کورونا کا شکار ہو نے لگے

یہ احتجاج کا لہجہ نہیں بغاوت ہے

لکھے کو آگ لگا دی قلم کو توڑ دیا

کیا واقعی اب یہی حالت ہمارے ہاں بھی درپیش ہے کہ لکھے کو آگ لگا دی جائے اور قلم کو توڑ دیا جائے۔ کیونکہ جب کسی نے دیکھنا نہیں پڑھنا نہیں تو فائدہ کیا سچ لکھنے کا اور دکھانے کا۔

٭…٭…٭

نامکمل ہوم ورک پر بھارت میں کم سن طالبہ کو 450 مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا دینے والی ٹیچر گرفتار

شکر ہے ہمارے ہاں اب مار نہیں پیار کا سنہری اصول کار فرما ہے۔ ورنہ ساڑھے چارسو اٹھک بیٹھک لگانا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں۔ اس ظالم استانی کو ترس بھی نہیں آیا اس پھول جیسی بچی پر۔ کیا اس کے اپنے بچے نہیں ہیں یا وہ گھر سے لڑ کر آتی تھی کہ اس نے ایسا وحشیانہ سلوک کیا اپنی کمسن طالبہ سے۔ بچیاں پڑھنے کیلئے سکول آتی ہیں ڈنڈ نکالنے کیلئے نہیں۔ اس کام کیلئے اکھاڑے موجود ہیں۔ ممبئی میں بھی بے شمارا اکھاڑے موجود ہیں۔ اب اس ٹیچر کو سزا کے ساتھ ساتھ کسی لیڈیز اکھاڑے میں روزانہ اسی کسرت کیلئے بھیجا جائے۔ نامکمل ہوم ورک ایسا کوئی بڑا گناہ نہیں۔ لڑکیوں کے ہزاروں مسائل ہوتے ہیں۔ گھرداری، مہمان داری بھی ان میں شامل اس وجہ سے یا بیمار ہونے کے سبب بھی سکول کا کام ادھورا رہ سکتا ہے۔ اس پر اتنی بڑی سزا واقعی جرم ہے۔ اب کم سن بچی نجانے کتنے دن اذیت میں مبتلا رہے گی۔ اچھا خاصہ نوجوان بھی سو سے زیادہ ڈنڈ پیلے تو اسکی ٹانگیں شل ہو جاتی ہیں۔ ہمارے ہاں بھی یہ سزا عام ہے مگر اس طرح ساڑھے چار سو مرتبہ کی سزا کا خیال شکر ہے ہمارے ظالم ٹیچروں کو نہیں آیا۔ آنا بھی نہیں چاہیے کیونکہ ممبئی کی یہ ٹیچر اب گرفتار ہے اور اسے اپنے کئے کی سخت سزا بھی اسے ملے گی۔ ہمارے ہاں بھی ایسا کرنے والوں کو قانون نہیں چھوڑے گا لہٰذا سنگدل ٹیچرز خبردار ہیں اور ایسی کوئی حماقت نہ کریں۔ جس پر بعد میں پچھتاوا ہو ۔

چین،سونے کی کان میں دھماکے، 12 کان کن پھنس گئے
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • وفاقی حکومت کا 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا ...

    Oct 28, 2020 | 08:29
  • سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری

    Nov 06, 2019 | 17:25
  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا ...

    Oct 29, 2019 | 10:35
  • آج سے ربیع الاول کی تقریبات کا باقاعدہ اعلان ,عمران خان ...

    Nov 16, 2018 | 19:56
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سینٹ میں یاسین ملک و دیگر حریت رہنماوں کو قید میں رکھنے کے ...

    Jan 18, 2021 | 22:41
  • کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ...

    Jan 18, 2021 | 22:30
  • کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ...

    Jan 18, 2021 | 22:25
  • نئے بلدیاتی نظام سے گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ...

    Jan 18, 2021 | 22:16
  • پاکستان کا سعودی عرب کے گاوں پر حملے پر اظہار مذمت

    Jan 18, 2021 | 22:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • 1

    عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی ...

  • 2

    حکومت اتحادی جماعت  کے مشورے پر کان دھرے

  • 3

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 4

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 5

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 1

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اناج کی سب بوریاں پھٹنے والی ہیں

    Jan 18, 2021
  • غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں 

    Jan 18, 2021
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(2)

    Jan 18, 2021
  • کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یادیں

    Jan 18, 2021
  • نواز کھوکھر، تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر ...

    Jan 18, 2021
  • دھند اور اندھادھند

    Jan 18, 2021
  • 11لاکھ کی آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم 

    Jan 18, 2021
  • کہانی دو دن کی

    Jan 18, 2021
  • آہ !   اسد عالم خان کھچی بھی چلے گئے   

    Jan 18, 2021
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے آئینہ دکھادیا!

    Jan 18, 2021
  • 1

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 2

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • 3

    مکان کو آگ کیا لگی ،زندگی مشکلات میں پھنس گئی 

  • 4

    عطائی ڈاکٹر

  • 5

     دوسروں کے جذبات کی قدر کریں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صبر 

  • 2

    خدادادقوت

  • 3

    طیب وطاہر وجود

  • 4

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 5

    ایک روحانی انقلاب

  • 1

    واشگاف الفاظ

  • 2

    بلوچستان 

  • 3

    یقین

  • 4

    قدرت 

  • 5

    تصور

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    اقتصادی 

  • 3

    خوف

  • 4

    جدید 

  • 5

    امت

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 5

    پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • 2

    بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

  • 3

    کار پارکنگ کے دوران شوہر کی غلطی سے بیوی ہلاک

  • 4

    امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطی کے اوپر پروازیں

  • 5

    سام سنگ کے وارث کو کرپشن کے الزام میں ڈھائی سال کی قید

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group