قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیکل چیک اپ کے معاملے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہی مزید قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے، اپوزیشن لیڈر کل ہفتہ کو پمز ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔ میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ شہباز شریف کے مختلف ٹیسٹوں کا جائزہ بھی لے گا۔ کمر میں درد کے باعث اپوزیشن لیڈر کی فزیو تھراپی بھی کی جائے گی جبکہ دانتوں سے متعلق ہونے والے ٹیسٹوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔شہباز شریف نے پیر کے روز پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔ ان کے پی اے سی اجلاس کے لئے نئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38