ہالی ووڈ کی سپر ہیرو ہارر ڈرامہ فلم برائٹ برن کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہا نی سپرمین کی طرح کسی بیرونی دنیا سے آنے والے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے تاہم بچہ انسانیت کے لئے کسی مسیحا کی طرح نہیں آتا بلکہ خطرناک ترین شیطانی قوت کا مالک ہوتا ہے جو اپنے ارد گرد افراد کی جان لینے کے در پے ہو جاتا ہے۔فلم میں اہم کردار الزبیتھ بینکس، میٹ جونز، میریڈٹ ہینگر، جنیفر ہالینڈ اور کرسٹیان فنلیسن سمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں جلو ہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم رواں سال 24 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024