پاکستان اور عراق نے پاکستان کی افرادی قوت کی قانونی اور محفوظ ترک وطن یقینی بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیراعظم کے بیرون ملک پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں معاون خصوصی ذوالفقاربخاری اور عراق کے وزیر محنت ڈاکٹر بسیم عبدالزمان مجید الربائی کے درمیان بغداد میں ایک ملاقات میں ہوا۔ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک پاکستان سے افرادی قوت کی محفوظ اور قانونی طریقے سے فراہمی یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
فریقین نے عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو کاروباری ویزوں کی فوری پروسیسنگ میں سہولت فراہم کرنے پربھی اتفاق کیا۔