جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سے مقررکردہ وقت سے 2گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کے کسی رکن کو بجٹ پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی اور 53نکاتی ایجنڈے میں سے صرف12نکات کو ہی نمٹایا جا سکا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو جائے گا۔ سینٹ نے بجٹ پر 14روز کے دوران اپنی سفارشات پیش کرنی ہوتی ہیں اس لئے جب سینٹ اپنی سفارشات پیش کرے گی تو اس کے بعد منی بجٹ پاس کرانے کیلئے قومی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا اور اس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ جمعرات کو بھی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا چیمبر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کر کے اپوزیشن کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی کچھ غیر منتخب پی ٹی آئی راہنماؤں کے ناشائستہ لب ولہجہ پر سیاست بھی شرمسار ہے چیئرمین سینٹ نے پاکستانی یہودی شہری کے اسرائیل سفر کے حوالے سے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ڈاکٹر کے خلاف پولیس مقدمہ اور کارروائی کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔ جمعرات کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آج کے اخبارات میں ایک یہودی پاکستانی شہری کی اسرائیل سفر کے حوالے سے خبر شائع ہوئی ہے جو ان کا بنیادی حق ہے، تاہم اگر وہ پاکستانی پاسپورٹ پر جا رہا ہے تو پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ اسرائیل کے لئے قابل استعمال نہیں ہے یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024