سرگودھا: بچوں کو قطرے پلانے سے انکار، پولیو ٹیم پر تشدد، کمرے میں بند کردیا
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے گائوں کوٹ راجہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو ٹیم پر حملہ کر کے تشدد کے الزام میں میاں بیوی سمیت 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جنہوں نے حملہ کرکے ٹیم کو کمرے میں بند کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز حفصہ فاطمہ اور نصرت بی بی علاقہ میں تین روزہ پولیو مہم میں کوٹ راجہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے دینے کی ڈیوٹی کر رہی تھیں کہ ملزمان شمشیر، خان مہرہ نے بیوی اور ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم کی طرف سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا، کپڑے پھاڑ دیئے اور حبس بیجا میں رکھ کر دو گھنٹے تک کمرے میں بند کئے رکھا محکمہ صحت نے موقع پر پہنچ کر محبوس عملہ کو چھڑ وایا ۔ کوٹ مومن میں پولیو مہم میں تعینات عملہ نے علاقہ میں کام بند کر دیا۔